پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر اتاشی ثاقب علی خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، دونوں ٹانگوں سے معذور پاکستانی وطن پہنچ گیا

0

جدہ (خالد نوازچیمہ) پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر اتاشی ثاقب علی خان کی کوششیں رنگ لے آئیں دونوں ٹانگوں سے معذور پاکستانی ٹرک ڈرائیور پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی ٹرک ڈرائیور عبدالستار کا ڈھائی سال قبل ٹرک چلاتے ہوئے سعودی شہری کی گاڑی سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں عبدالستار دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگیا ۔

تاہم ڈرائیونگ کی غلطی پر سعودی شہری کی جانب سے عبدالستار پر 65 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دوسری جانب عبدالستار اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوچکا تھا، جدہ قونصلیٹ کے ویلفیئر اتاشی ثاقب علی خان نے پاکستانی کمیونٹی کے مخیر حضرات اور میمن ویلفیئر سوسائٹی جدہ کے تعاون سے عبدالستار پر عائد 65 ہزار ریال جرمانہ ادا کیا جسکے بعد عبدالستار پاکستان پہنچ چکا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس اقدام کو خوب سراہا ہے، پاکستانی کمیونٹی صحافی برادری نے ویلفیئر آفیسر ثاقب علی خان اور میمن ویلفیئر سوسائٹی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں سے دونوں ٹانگوں سے معذور ڈرائیور عبدالستار پاکستان اپنے گھر پہنچ گیا ۔

عبدالستار نے پاکستانی صحافیوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ویلفیئر آفیسر ثاقب علی خان اور میمن ویلفیئر سوسائٹی کا تہہ دل شکریہ ادا کیا اور کہا میں قبر کی دیواروں تک ان کا احسان مند ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!