پاکستان بزنس کونسل دبئی کی طرف سے ڈائریکٹرز اور ممبران کے اہل خانہ کیلئے افطاری کا اہتمام

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل دبئی نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ دبئی کے پاسپورٹ قونصلر محمد نعمان اکرم، محمد سلیم سلطان، جنید مرتضی، نبیل رشید اورعمران شاہد تھے۔

پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر محمد اقبال داؤد، محمد نفیس، سلطان محمود اور دیگر ڈائریکٹرز نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ افطار ڈنر پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور افطار کی دعا سے ہوا۔ اس موقع پر محمد اقبال داؤد، محمد نفیس، مصطفے ہیمائی، اور مصطفیٰ سلطان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس مہینے کا مقصد آپس میں پیار و محبت پیدا کرنا ہے۔

ہمیں اپنے اردگرد کے مستحق لوگوں کی مدد اور ان کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ اللہ کی رحمتیں حاصل ہو سکیں۔ ہمیں مستحق اورغریب لوگوں کو وہ تمام سامان مہیا کرنا چاہئے جس کی انہیں ضرورت ہے۔ رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ نیکیوں کو جمع کرنے کا ہے اس لیے ہم سب کو اس ماہ مقدس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اس افطار ڈنر کا اہتمام پاکستان بزنس کونسل نے ڈائریکٹرز اور ممبران کے اہل خانہ کے لئے کیا تھا۔ اس موقع پر شرکاء میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، جعفر حسین، نفر حسین، مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ، محمد ابراہیم، بیرسٹرعلی رئیس قریشی، جعفر حسین، سید سلیم اختر، محمد ثقلین، حماد چوہدری، نعیم مالیہ،راجہ کبیر،عارف مالیہ اور شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔

تقریب کے آخر میں سپانسرز میں شیلڈیں تقسیم کی گئیں اور قرعہ اندازی میں فیملیز اور بچوں میں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!