قرآن سوزی کرنے والے سلوان مومیکا کی موت کا معاملہ جھوٹا نکلا

0

سٹاک ہوم (رپورٹ:زبیرحسین) قرآن سوزی کرنے والے سلوان مومیکا کی موت کا معاملہ جھوٹا ثابت ہوچکا، سلوان مومیکا 28 مارچ سے اوسلو پولیس کی حراست میں ہے۔

27مارچ کو اس نے سویڈن سے ناروے کا رخ کیا، جہاں اس نے 28 مارچ کو سیاسی پناہ کی درخواست دی۔

ناروے ایمیگریشن نے اس کی سیاسی پناہ کی درخواست پر فوری فیصلہ لیتے ہوئے اسے دوبارہ سویڈن ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ لیا جس پر اوسلو پولیس نے اسے 28 مارچ کو حراست میں لیا اور اسے سویڈن دوبارہ واپس بھجوانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ مومیکا کے سویڈش ویزہ کی مدت 16 اپریل 2024 کو ختم ہورہی ہے اس لیے قانونی طور پر مومیکا کو سویڈن ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!