نگینہ جامع مسجد ورنتھ ہال روڈ اولڈہم میں عید الفطر کی نماز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی گئی

0

دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے فلسطین ، کشمیر سمیت دیگر مسائل کا پائیدار حل ناگزیر ہے،مقررین

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) نگینہ جامع مسجد ورنتھ ہال روڈ اولڈہم میں عید الفطر کی نماز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی گئی ۔ممتاز عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے روح پرور و ایمان افروز خطبہ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور انسانیت کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ آج فلسطین میں معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور عالم اقوام سرد مہری کا شکار ہے، انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں پر ظلم و بربریت پر بھی عالمی برادری خاموش ہے۔

ہمیں سفارتی سطح پر کی جانے والی مذمت قبول نہیں ،کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کی داد رسی بارے عملی اقدامات کی ضرورت ہے نہ کہ مذمت جسکا کوئی فائدہ نہیں ۔ انہوں نے بے سہارا بیماروں کے لیے خصوصی دعا کی۔

حافظ جاوید اقبال ، حاجی خادم حسین نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے فلسطین اور کشمیر قوم کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔ راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے عالم اقوام سے فلسطین کے مظلوموں کی داد رسی کا مطالبہ کیا۔

اولڈہم آزاد گروپ کے کونسلرز کامران غفور اور عرفان نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہمیں فلسطین کے نہتے لوگوں پر ہونے والے مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو نہیں بھولنا چاہیے ہماری تمام تر ہمدردیاں انکے ساتھ ہیں ۔

نگینہ جامع مسجد ورنتھ ہال روڈ اولڈہم میں نماز عید الفطر ادا کرنے والے اہل ایمان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اسکے لیے فلسطین ، کشمیر سمیت دیگر مسائل کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!