بچوں کی مختلف سرگرمیاں، گیمز اور دوڑیں، جیتنے والے بچوں پر انعامات کی بارش، فیملیاں اور بچے بہت لطف اندوز ہوئے
بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) پاک فیڈریشن کے زیر اہتمام بارسلونا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام، بچوں کی مختلف سرگرمیاں، گیمز اور دوڑیں، جیتنے والے بچوں پر انعامات کی بارش، فیملیاں اور بچے بہت لطف اندوز ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق عید ملن پارٹی کا اہتمام کلچرل کونسل اور خواتین کونسل کے زیر اہتمام بارسلونا parc Nou El Prat میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شفیق کیانی، احمد سردار، عروسہ راجہ اور ڈاکٹر صباء نے بہترین طریقے سے سر انجام دئیے جبکہ آغاز میں سیکرٹری جنرل شفیق تبسم نے پروگرام کے انعقاد اور افادیت بارے سامعین کو آگاہ کیا۔
کلچرل کونسل کے چیئرمین عثمان حیات اور کوارڈینیٹر ملک جنید کی زیر نگرانی اس عید میلے کا انعقاد ہوا ،جنھوں نے ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ مل کر اسے ترتیب دیا۔ 700سے زائد پاکستانی خواتین و حضرات اور بچوں نے اس عید میلے میں شرکت کی جبکہ 300کے قریب بچے بھی شامل تھے۔
بہت سے بچوں نے مختلف گیمز اور کچھ نے اسٹیج پر تلاوت، نعت اور کوئز میں حصہ لے کر انعامات حاصل کیے،بچوں کے والدین نے ا تنہائی خوشی کا اظہار کیا۔ قدیر احمد خان سب کی پرفارمنس اور صوفی کلام نے عید میلے کو چار چاند لگا دہیے۔ نوجوانوں کی ٹیم نے پروگرام کے لیے پنڈال سجانے اور کھانا کھلانے میں اہم کردار ادا کیا اور بہت ہی بہترین انتظامات تھے۔
صوبہ کتلونیہ، بارسلونا اورمقامی اتھارٹیز کے اہم عہدے داران نے پاک فیڈریشن کی دعوت پر تقریب میں اتوار کو چھٹی کے باوجود بھی بھر پور شرکت کی، پاکستانی فیملیز کو اپنائیت کا احساس دلایا، پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور مختلف سٹالز پر جا کر پاکستانی اشیاء ،کھانوں اور جیولری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور خریداری بھی کی۔
پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب، سیکریٹری جنرل اور وومن کونسل کی چیئرپرسن و کوارڈینیٹرنے معزز مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز سے نوازا اور ان کی امد کا شکریہ ادا کیا۔