ریڈیو 24آرز لندن کی CEO نینا جی کی پاکستان آمد، بہاولنگر اورننکانہ صاحب میں استقبال

0

عالمی لسنرز متحدہ تنظیم آف پاکستان، بلوچ ریڈیو لسنرز کلب اور ستلج ریڈیو لسنرز کلب کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا

انہوں نے ہیڈ کواٹر عالمی لسنرز متحدہ تنظیم اف پاکستان ننکانہ صاحب اور ہیڈ کواٹر ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاولنگرکا خصوصی دورہ کیا

نینا جی نے ریڈیو لسنرز سے ملاقات کی اور تحفے تحائف وصول و پیش کئے

مورخہ 28 مئی کو نینا جی CEO ریڈیو 24 آرز لندن 2024 ننکانہ صاحب ہیڈ آفس عالمی لسنرز متحدہ تنظیم آف پاکستان مدینہ ریسٹورنٹ بیری والا چوک ریلوے روڈ ننکانہ صاحب پہنچیں جہاں پر چوھدری فہیم نور بانی و چیئرمین تنظیم هذا عبدالغفور قیصر صدر تنظیم محمد رفیح، چوھدری محمد اکرم، طارق سلیم وسیم، نور محمد ، ظہیر احمد ، محمد علی، محمد اکرم سیال اور مسز فہیم نور نے مالا پہنا کر اور پھول پیش کر کے نینا جی کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اس میٹنگ میں نینا جی نے ریڈیو 24 آرز کا ساتھ دینے پر سبھی دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ اب ریڈیو 24 آرز بھی تنظیم کا حصہ ہے اس موقع پر انہوں نے تنظیم کے چینل VOICE OF WULO کے افتتاح کے ساتھ اس کی کامیابی کی دعا کی، تنظیم اور ریڈیو 24 آرز کی دوستی کا کیک کاٹا گیا پھر سبھی ساتھی حسب روایت چوھدری فہیم نور کے گھر تشریف لے گئے جہاں پر مسز فہیم نور نے تمام مہمانوں کے لئے انواع و اقسام کے کھانے تیار کئے ہوئے تھے۔

کھانے کے بعد نینا جی نے فہیم نور، مسز فہیم اور مہمانوں کو قیمتی گھڑیاں سوٹ اور دوسرے تحائف پیش کئے جو وه UK سے لائی تھیں،اسی طرح فہیم نور اور مسز فہیم نور محمد رفیع نے بھی نینا جی اور عبدالغفور قیصر صدر ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاولنگر کو بہت سے قیمتی گفٹ پیش کئے،شام 4 بجے نینا جی نے اجازت چاہی اور شام کو نینا جی اور عبدالغفور قیصر نجمہ نوشاہی کے گھر ان کی دعوت پر فیصل آباد پہنچے جہاں نجمہ نوشاہی اور انکی پوری فیملی نےپھول پیش کئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔بعد میں نینا جی نے نجمہ نوشاہی اور انکی فیملی کو قیمتی گفٹ پیش کئے۔

عبدالغفور قیصر نے بھی نجمہ نوشاہی کی خدمت میں قیمتی گفٹ کے ساتھ ساتھ صغیر تبسم کی شاعری کی بک اردو بولن والئے کڑیے تو کی جانے اور صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر سید عامر سہیل کی بكس بھی پیش کیں۔نجمہ نوشاہی نے کچھ سوٹ اور دوسرے گفٹ نینا جی اور عبدالغفور قیصر کو پیش کئے۔ اس طرح نینا جی نے اپنی گاڈی میں عبدالغفور قیصر کے ساتھ بہاولنگر کا سفر شروع کر دیا۔

رات 45-9 پر نینا جی اور عبدالغفور قیصر رانا شمشاد علی جنرل سیکرٹری عالمی لسنرز متحدہ تنظیم اف پاکستان ننکانہ صاحب اور جنرل سیکرٹری ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاولنگر کی کوٹھی ریلوے کالونی پہنچے جہاں رانا شمشاد علی اور انکی فیملی نے سڑک سے لے کر گھر تک پھولوں کی پتیاں بچائی ہوئی تھیں اور آخر میں روم میں ایک بڑا سا پھولوں کی پتیوں سے دل بنایا ہوا تھا۔ مسز پروین شمشاد نے دونوں مہمانوں کومالا ڈالیں اور بچوں نے پھول پیش کئے۔

اس طرح رات 11 بجے نینا جی رانا شمشاد علی عبدالغفور قیصر کے گھر پہنچے جہاں بہاولنگر کے تقریبا سارے ہی لسنرز پرنس افضل شاھین، ایم شہباز خان، رانا وجاہت علی، رانا حارث، عبدالعزیز خان، میاں اجمل وٹو، صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر سید عامر سہیل، محمد حفیظ انجم، حافظ اللّه دتہ، سید نوید حیدر بخاری صدر بخارا ریڈیو لسنرز کلب، وقاص وٹو الشیخ ریڈیو لسنرز کلب، امجد محمود زخمی، امجد خان صدر بہاولنگر ریڈیو لسنرز کلب اور دیگر ساتھی گھنٹوں سے انتظار میں تھے سبھی نے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں پھول پیش کئے اور مالائیں ڈالیں۔

چائے پانی کے بعد محبت بھری باتوں کا ایک لامتناہی سلسلہ چل نکلا جو کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ کھانے کے بعد رات 2 بجے سبھی دوست کل آنے کا کہ کر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے،اس کے بعد عدیل قیصر، سمیرا عدیل، شاہد غفور، سدرہ شاہد، دانیال غفور اور ھما دانیال نے نینا جی سے پیار بھری باتیں کیں، نینا جی نے سبھی فیملی ممبرز کو UK کی قیمتی گھڑیاں سوٹ اور دوسرے گفٹ پیش کئے یوں رات 3 بجے نینا جی کو سونے کا موقع ملا۔

دوسرے دن صبح نینا جی کو ناشتے میں بہاولنگر کے مہشور پائے، حلیم، چنے، دہی، قورمہ، اچار پراٹھے، نان، حلوہ پوری، انڈے اور لسی پیش کی گئی یہ سب دیکھ کر نینا جی نے کہا آپ نے تو 15 دنوں کا ناشتہ تیار کروا لیا ہے،اگلے دن 12 بجے بہاولنگر کے سبھی لسنرز تشریف لے آے قبولہ سے مشہور رائٹر و لسنر ریاض حسین شاہد اور بہاولنگر سے صدیق قمر بھی آ گئے وہاڑی سے اللّه دتہ شاکر سنگہ اور ملتان سے سجاد ہراج نے بھی آنا تھا جو کسی وجہ سے نہ آ سکے۔

یوں شام 3 بجے تک سبھی لسنرز کی نینا جی سے بات چیت اور سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا 4 بجے کا ٹائم عرفان احمد ملک MD سپر ایف ایم 90 ریڈیو اور MD سوزوکی فرنچائز کے ساتھ طے تھا،نینا جی صرف ستلج ریڈیو لسنرز کلب کی پوری ٹیم عبدالغفور قیصر، رانا شمشاد علی، پرنس افضل شاھین، ایم شہباز خان اور اریبہ شاہد کے ساتھ سپر ایف ایم 90 ریڈیو پر گئیں وہاں عرفان احمد ملک نے لائیو نینا جی کا انٹر ویو کیا جو کہ ریڈیو پر نشر ہونے کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں ریڈیو کی ویب سائیٹ پر بھی موجود ہے۔

عرفان احمد ملک نے عمدہ مہمان نوازی کی جو کہ ہمیشہ سے عرفان احمد ملک کا خاصہ رہا ہے، اسی لئے ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاولنگرکی پوری ٹیم ان کی ہمیشہ مشکور رہے گی، شام کو 6 بجے واپسی عبدالغفور قیصر کے گھر پر ہوئی جہاں مسز نسرین غفوراور شاہدہ غفور نے نینا جی کو بہترین سوٹ پیش کئے- صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر سید عامر سہیل نے بھی ایک سوٹ اور 2 اپنی شاعری کی بكس نینا جی کو پیش کیں- ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاولنگر کی طرف سے عبدالغفور قیصر، رانا شمشاد علی ، پرنس افضل شاھین، ایم شہباز خان،اریبہ شاہد اور سید عامر سہیل نےایوارڈ اور تحفے پیش کئے۔

یوں رات کو عبدالغفور قیصر کے ہاں سے سب دوست رانا شمشاد علی کے گھر پہنچے جہاں پر رات کے کھانے میں قورمہ، پلاؤ، ریشمی کباب، چکن، شامی کباب، آئس کریم، سٹابری، سیب، کیلا، چائے، اور تربوز بھی موجود تھا، کھانے کے بعد رانا شمشاد علی مسز پروین شمشاد، رانا وجاہت علی، معیذہ شمشاد اور رانا حارث نے نینا جی کو اپنی محبت کے اظہار کے طور پر سوٹ، پرفیوم، مٹھائی اور دوسرے گفٹ پیش کئے۔

رات 9 بجے سب دوستوں نے نینا جی کے خیریت سے لندن پہنچنے کی دعا کی اور اللّه پاک کی رحمتوں اور برکتوں کے سائے میں ان کو رخصت کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!