ڈاکٹر عقیل عباس جعفری، کرن صدیقی اور فاطمہ شیروانی کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام

0

ادبی نشست پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں انعقاد پذیر ہوئی

مہمان اور مقامی شعرا نے اپنے کلام سے لوگوں کو محظوظ کیا

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین کی سرپرستی میں پاکستان کی ثقافتی و تہذیبی اقدار کا امین اور گہوارہ بن چکا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) اردو ادب کا جانا پہچانا نام شاعر، محقق اور حکومت پاکستان سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی قد آور شخصیت کے مالک ڈاکٹر عقیل عباس جعفری اور کرن صدیقی کو جرنلسٹ ہونے کے ساتھ نثر نگاری میں بھی ملکہ حاصل ہے، فاطمہ شیروانی نثر نگار ہونے کے ساتھ سیاحت کی دلدادہ بھی ہیں۔ چار کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان سے تشریف لانے والے ان تینوں مہمانوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں یہاں کے مقامی شعراء ملک محمد عرفان، ماریہ آفتاب، ریحان عباسی، پرتیک، عدنان منور، آصف پیر زادہ، حسنین اورعائشہ شیخ عاشی کو بھی مدعو کیا گیا۔ عائشہ شیخ عاشی نے اپنے خوبصورت لب ولہجے اور انتہائی خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

تمام شعراء نے اپنے خوبصورت اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کر کے تمام شعراء کی حوصلہ افزائی کی۔ جن میں ڈاکٹر نور الصباح، یاسمین کنول، چوہدری عارف منہاس اور باسط شیخ شہزاد کے نام قابل ذکر ہیں۔

چوہدری خالد حسین نے ڈاکٹر عقیل عباس جعفری کو ان کی خدمات کے پیش نظر اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ تقریب میں موجود مہمانوں اور شرکائے تقریب نے کہا کہ چوہدری خالد حسین صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی سرپرستی میں یہ ادارہ پاکستان کی ثقافتی و تہذیبی اقدار کا امین اور گہوارہ بن چکا ہے۔

یہاں ادبی نشستوں کا اہتمام کر کے اردو ادب کے لئے جس طرح یہ ادارہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے وہ لائق تحسین ہے۔پروگرام کے آخر میں صائمہ نقوی کلچرل ہیڈ پاکستان سوشل سینئر شارجہ نے تمام مہمانوں اور میڈیا کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر نور الصباح نے چائے شائے میں مہمانوں کے لئے عشائیہ کا انتظام کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!