سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن میں نئی تعینات ڈپٹی ہیڈ مشن سیدہ وردہ بی بی مالمو شہر کا پہلا دورہ

0

میتلا ہاؤس میں کمیونٹی بیٹھک، جمسا ہاؤس میں عید ملن پارٹی میں شرکت جبکہ مذہبی اداروں کا بھی خصوصی دورہ

مالمو (رپورٹ:زبیر حسین) ڈپٹی ہیڈ مشن سیدہ وردہ بی بی ان دنوں مالمو شہر کے خصوصی دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے کمیونٹی مسائل پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔

میتلا ہاؤس میں کمیونٹی بیٹھک میں کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپیٹی ہیڈ مشن کا کہنا تھاکہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے ہم باخوبی واقف ہیں ہمارے دن کا آغاز اور اختتام کمیونٹی کے اہم مسائل کے حل پر ہی ہوتا ہے۔

بینک ٹرانسفر ،ویزوں کے اجراء اور پاکستان میں قائم سویڈش سفارتخانے کے حوالے سے ہمارا عملہ شب وروز کاوشیں کررہا ہے، ڈپٹی ہیڈ مشن نے کمیونٹی رہنماؤں سے بھی درخواست کی کہ بطور سویڈش شہری آپ بھی سویڈش حکومت سے ان معاملات کے حل کے حوالے سے درخواست کریں ۔

ڈپٹی ہیڈ مشن نے جمسا ہاؤس میں عید ملن پارٹی میں بھی شرکت کی جہاں ان کی ملاقات پاکستانی کمیونٹی کے میڈیکل ڈاکٹرز، فزیوتھراپسٹ اور آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ماہرین سے ہوئی ،سیدہ وردہ نے مالمو شہر میں قائم پاکستانی کمیونٹی کے مذہبی مرکز میں دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی سویڈن میں دینی خدمات کو بھی سراہا۔

کاروباری شخصیت راجہ عاطف شہزاد کی جانب سے ڈپٹی ہیڈ مشن کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!