انتہائی معزز و محترم سخن شناس اور صاحب ذوق خواتین و حضرات میں ایسوسی ایشن آف کشمیر اولڈ سٹوڈنٹس ( AKOS Int ) ہمنوا یو کے اور کچھ دیگر ادبی ، اصلاحی اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے برطانیہ کے تاریخی شہر ووکنگ میں سن 1996 سے شروع کردہ مختلف علمی ،ادبی اور ثقافتی پروگراموں میں آپ کی آمد، حوصلہ افزائی، عملی تعاون اور پروگرام کو بہتر بنائے جانے اور مستقل بنیادوں پہ دوام بخشے جانے کے لیے مشورہ جات کا بے حد ممنون و مشکور ہوں۔
مورخہ تیس جون 2024 بروز اتوار بوقت دو بجے دن ووکنگ سرے کے باغ امنWoking Peace Garden, GU21 5FSمیں ہونے والی پہلی سالانہ پر مسرت تقریب ون ڈش عید ملن پارٹی اور ادبی نشست جس میں خصوصی طور پر منی مشاعرہ اور دیگر پاکیزہ سبک اور عمدہ فنون کے آغاز پہ غور و فکر ہو رہا ہے سے مطلع کرتے ہوئےخوشی محسوس کررہا ہوں ۔
آپ خود بھی اپنے عزیز و اقارب دوست احباب اور ادب نواز لوگوں کے ساتھ تشریف لائیں اور اپنے دیگر جاننے والوں کو بھی مسلمانوں کے اس عظیم تاریخی ورثہ سے مطلع فرمائیے گا ۔ یہ پروگرام انشاءاللہ آئندہ ہر سال ذی الحج کے آخری اتوار بعد نماز ظہر انعقاد پذیر ہوا کریگا جس کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کی توسیع کی غرض سے دور و نزدیک سے ہر مکتبہ فکر کے باصلاحیت اور متحرک لوگوں کی ضرورت ہے، تاکہ باہمی صلاح مشورے سے معاملات کو بہتر سے بہتر تر بنایا جا سکے ۔
یاد رہے کہ ہمارے پیش نظر اس طرح کی تقریبات میں کمیونٹی کے سماجی مسائل کے ممکنہ حل کی سوچ بھی نمایاں ہوتی ہے۔ بالخصوص والدین کے لیے فیملی نیٹ ورکنگ کے وسیع مواقع موجود ہوتے ہیں جوکہ بچوں کے لیے مناسب میچ کی تلاش میں ممدو و معاون ثابت ہوتے ہیں جس سے ایک دوسرے کے لیے قدرے آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔
اللہ پاک ہر ایک کی نیک اور جائز حاجات اپنی شان کریمی سے پوری فرمائے آمین ثمہ آمین ۔اپنی پسند کے مطابق حسب ضرورت اپنی خورد و نوش کی اشیاء ڈسپوز ایبل کپ ،پلیٹس، چمچ ،واٹر باٹلز جو کہ کامن دستر خواں کا حصہ بن سکیں اور ملکی باشندوں کے مطابق موسمی تقاضوں کے مطابق انتظامات سے پورے طور پر لیس ہو کر آئیے گا تاکہ آپ اپنے اور بچوں کے تفریحی لمحات سے مکمل طور پر لطف اندوز ہو سکیں ۔ اللہ حافظ ۔
یار زندہ صحبت باقی، تمام شعراء کرام ،گلو کار، فنکار اور دیگر اہل ہنر تخلیق کار خواتین و حضرات اگر اپنی آمد کے نیک ارادوں سے پہلے ہی سے مطلع فرما دیں تو ان کے اظہار فن کے لیے مناسب وقت مختص کیے جانے میں انتظامیہ کے لیے آسانی رہے گی ۔
مزید معلومات اور اطلاع آمد کے لیے راقم سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ 07518193084
خواتین ۔ کونسلر عطیہ اسلم صاحبہ سے رابطہ فرما سکتی ہیں ۔
متمنی شرکت : انتظامیہ کمیٹی و کونسلر محمد الیاس راجہ، پروگرام کواڈینیٹر ۔