برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کی جانب سے فرینڈز آف دی سنٹر کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ

0

ہیریٹیج سنٹر کمیونٹی کے اندر لیڈر شپ کیساتھ باہمی اشتراک کو فروغ دینے میں کردار ادا کر رہی ہے، افضل خان

تقریب میں بین المذاہب و ثقافت کمیونٹی کی شرکت سے کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا ہو گی،یاسمین ڈار

برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر آگے سے بڑھ کر کمیونٹی کی خدمت کرنے میں بھرپور کردار ادا کریگا، انیل مسرت

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کی انتظامیہ نے فرینڈز آف دی سنٹر کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ دیا ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان ،برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ناصر محمود ، بین الاقوامی مکرر شیخ عبد الرحیم گرین،نائب چیئر مسلم ہیریٹیج سنٹر بورڈ آف ٹرسٹیز صائمہ علوی،چیف ایگزیکٹو کامران حسین ،ایگزیکٹو اسسٹنٹ ایان ارشد دیگر کی شرکت ۔

نقابت کے فرائض ڈاکٹر اسامہ میاں نے ادا کیے،تلاوت کلام پاک کا شرف عبد الرحمٰن کو نصیب ہوا ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ ہیریٹیج سنٹر کمیونٹی کے اندر لیڈر شپ کے ساتھ باہمی اشتراک کو فروغ دینے میں کردار ادا کر رہی ہے ۔مضبوط لیڈر شپ ہی ہماری اصل طاقت ہو گی۔

سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے کہا تقریب میں بین المذاہب و ثقافت کمیونٹی نے شرکت کی جس سے کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا ہو گی۔

نامور کاروباری سماجی و سیاسی اور کاروباری شخصیت انیل مسرت نے کہا اس طرح کے ادارے ہونے چاہئیں جو اقلیتی کمیونٹی کے مسائل اور انہیں حل کروانے میں مدد گار ہوتے ہیں انکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کمیونٹی کی خدمت آگے سے بڑھ کر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرےگا۔

کونسلر ڈاکٹر غزالہ صدیق نے کہا ہیریٹیج سنٹر میں کمیونٹی کے لیے کثیر تعداد میں سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔

ڈاکٹر ہارون نے کہا کہ ہیریٹیج سنٹر میں ہر سال منعقدہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا اس طرح پندرہ سنٹرز برطانیہ بھر میں ہونے چاہئیں ۔

نائب چیئرمین مسلم ہیریٹیج سنٹر بورڈ آف ٹرسٹیز صائمہ علوی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے بے شمار مسائل ہیں انکی مدد لے لیے سنٹر اپنا کردار ادا کر رہا ہے ہمیں اپنے مذہب،ثقافت اور شناخت پر فخر ہے ہم کمیونٹی کو تفریح مہیا کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں کمیونٹی کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔

مسلم ہیریٹیج سنٹر بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین ناصر محمود نے کہا کہ ہم مسلمان کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہے ہیں ،منفرد سنٹر ہے جس میں چالیس سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا ہے انکا کہنا تھا کہ سنٹر میں منعقدہ 99فیصد سرگرمیوں کا انعقاد بلا معاوضہ ہوتا ہے ۔

برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر بین المذاہب و ثقافت کمیونٹی کی خدمات کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے میں منفرد مقام رکھتا ہے کمیونٹی انکی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!