امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا کے زیراہتمام نویں محرم پر مجالس عزا کا انعقاد

0

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) پورے یورپ میں عشرہ محرم الحرام کے آغاز سے ہی مجالس کے سلسلے جاری و ساری ہیں، اس سلسلہ میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امام بارگاہوں میں مجالس ہو رہی ہیں۔

امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا کے زیر اہتمام نویں محرم یعنی تاسوعائے حسینی (ع) کے موقع پر 15جولائی بروز پیر 2024مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مومنین اورمومنات نے شرکت کی۔

امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں عزادران سید الشہدا سبھی ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے نظر آئے، ہر طرف سیاہ پرچم لگے ہوئے تھے اور ہر جگہ علم ابوالفضل العباس(ع) بلند ہے اور عزاداروں اور سوگواروں کی آہ و بکا کی صدائیں گونج رہی تھیں ،نوحہ خوانی کی سعادت حسن ذاکر کو حاصل ہوئی۔

مجلس عزاء سے مولانا سید تسلیم حسین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے مصائب اہلبیتؑ بیان کیے ،واقعہ کربلا کی اہمیت اور اہلبیتؑ کی قربانیوں کا مقصد بیان کیا، انہوں نے شہداء کربلا بیان کی اور اہلبیت کی شان میں فضائل و مصائب بیان کیے۔ مجلس عزاء کے اختتام پر عزا داری کی گئی اور حاضرین میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!