پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے وائس چیئرمین خواجہ محمدنسیم کی جانب سے پی سی ایف اے کی ٹیم کے اعزاز میں برنچ کا اہتمام

0

ویانا (رپورٹ: محمد عامر صدیق) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (PCFA) پی سی ایف اے کے وائس چیئرمین خواجہ محمد نسیم کی جانب سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پی سی ایف اے کی سینئر قیادت، ایگزیکٹو کے ممبران کے اعزاز میں مقامی ریسٹورینٹ کینٹ، 15 ڈسٹرکٹ میں برنچ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں دیگر اضلاع کے سربراہان میں سے اوبر اسٹریا کے صدر میاں خلیل احمد، صوبہ تیرول کے کو آرڈینیٹر روہان خان، اوبر واٹ کے کوآرڈینیٹر شاہد محمود، اور نور اسلامک سنٹر ویانا کے ڈائریکٹر علامہ عبدا لحفیظ الازہری کی خصوصی آمد ہوئی۔خواجہ محمد نسیم نے تمام ممبران کو ویلکم کیا اور اپنی گفتگو میں کہا کہ میں پوری ٹیم کا شکرگزار ہوں کہ آپ کی تشریف آوری نے میری زندگی میں مذید ایک یاد گار اورخوب صورت دن کا اضافہ کیا۔

یہ تقریب پی سی ایف اے کے گزشتہ کامیاب پروگرامز ، کمیونٹی کے لیے بے مثالی خدمات کا عزم اور کامیابیوں کا ایک باہمی جشن ہے۔بلاشبہ پی سے ایف اے ایک باصلاحیت، با اعتماد اور کیمیونٹی کی خدمت پر غیر متزلزل یقین رکھنے والا وہ واحد پلیٹ فورم ہے جو کہ آسٹریا میں موجود ہر پاکستانی کا اپنا اثاثہ ہے۔

بلا تفریق پورے آسٹریا سے نمائندگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ ایک غیر سیاسی، ثقافتی ، سماجی اور فلاحی ادارہ ہے۔ جس میں تمام عہداداران معاملہ فہمی، افہام و تفہیم کے ساتھ کیمیونٹی کی خدمت کو موثر بنانے کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

آخر میں تنظیم کے صدر ندیم خان، چیئرمین لالا محمد حسین اور جملہ عہدداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم وائس چیئرمین خواجہ محمد نسیم کا انتہائی پرتکلف برنچ کا اہتمام اور نہایت خلوص کے ساتھ دعوت دینے پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بلاشبہ وقت کے ساتھ ساتھ آسٹریا میں پاکستانی کیمونٹی کی تعداد میں مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے اس لیے نئی نسل کو پاکستان کے گہرے تاریخی، ثقافتی اور آسٹریا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!