تمام ارکان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرینگے،مسعود منہاس نو منتخب صدر مسلم لیگ ن سویڈن

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی سے) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے منتخب ہونے والے نئے صدر مسعود منہاس نے سویڈن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چیپٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیپٹر کی جانب سے بھرپور اعتماد کرنے پر اور ان کو ووٹنگ کے ذریعہ منتخب کرنے پر تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

مسعود منہاس نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک جمہوری پارٹی ہے اور یہ کسی بھی تنظیم اور اس کے عہدیداران کا حق ہے کہ وہ کسی کو بھی صدارت یا کسی اور عہدہ کیلئے منتخب کریں یا ووٹنگ کے ذریعہ کسی کو ہٹا دیں ۔صدر مسعود منہاس نے کہا کہ ہم کو جھوٹے پراپیگنڈہ سے باز رہنا چاہئے اور سویڈن میں رہتے ہوئے سویڈش معاشرہ سے کچھ تو سیکھنا چاہئے۔

صدر مسعود منہاس نے کہا کہ جو دوست ا حباب مسلم لیگ ن سویڈن کے چیپٹر کے بننے کے دس ماہ بعد بھی کسی میٹنگ یا اجلاس میں نہیں شریک ہوئے اور جنہوں نے کل تک نہ تو قائدین کے فیصلہ کو مانا نہ ہی نوٹیفیکیشن کو تسلیم کیا اور آج وہ یہی نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں یہ قول و فعل کا تضاد ہے جسے ہم بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کو تنقید یا مخالفت کا کوئی حق نہیں وہ اپنی جھوٹی انا کی تسکین کیلئے لگے رہیں ۔

صرف اپنی مشہوری کیلئے صدر کے عہدے کو استعمال کیا گیا پارٹی یا تنظیم سازی کیلئے کوئی قردار ادا نہ کیا گیا ،پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کے ذمہ داران اور کارکنان قائد میاں نواز شریف صدر انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈار اور اوورسیز پاکستانیوں کی آواز چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں متحد ہیں ۔

مسعود منہاس نے مزید کہا کہ ہم قائدین کے ہر فیصلہ کا احترام کرتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ لیڈر شپ سے کہا ہے کہ ان دوستوں کو موقع دینا چاہئے جو پارٹی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں نا کہ اپنی جھوٹی مشہوری کیلئے اور ان دوستوں کو آگے آنا چاہئے جو نظریاتی ہوں جن میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی قابلیت اور حوصلہ ہو۔

سویڈن میں ہمارے دروازے تمام قابل احترام دوستوں کیلئے کھلے ہیں ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور لیڈر شپ کی ہدا یت کے مطابق سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!