برطانیہ کے دورے پر آئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے رانا نوید علی منج،رانا صفدر اور مجاہد اسلام کی ملاقات
لندن(تارکین وطن نیوز) برطانیہ کے دورے پر آئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ڈینڈی کے ڈپٹی یوتھ سیکرٹری پی ٹی آئی یوکے اور جنرل سیکرٹری کنزرو یٹو مسلم فارم سکاٹ لینڈرانا نوید علی منج ،رانا صفدر اور میاں مجاہد اسلام نے ملاقات کی۔
ملاقات میں برطانیہ میں آ ئندہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں کے بارے میں بات چیت کی گئی، رانا نوید علی منج نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق د لوانے میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا کافی نہیں انکو اسمبلیوں میں نمائندگی بھی ملنی چاہیے۔ آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔ اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کا فخر ہے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا بل منظور کیا ہے جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹس مخصوص کردی جائیں ۔