مانچسٹر(تارکین وطن نیوز) برطانیہ میں ایک اسکول کی انتظامیہ نے مسلم طلبا کو سخت سردی میں باہر کھلے آسمان تلے نماز ادا کرنے پر مجبور کردیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر کے اولڈیم اکیڈمی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے مسلم طلبا نماز ادا کر رہے ہیں جس پر صارفین نے اسکول انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Muslim students at @OldhamAcademy were allegedly kicked out of a classroom while they were praying Jumuah during lunch time, resulting in them praying outside in the cold. @OldhamAcademy Academy issued the following statement on Thursday:https://t.co/IMbh77raVD pic.twitter.com/a5KXahwgk8
— 5Pillars (@5Pillarsuk) December 3, 2021
اسکول کے طلبا نماز جمعہ ادا کرنا چاہتے تھے تاہم ایک استاد نے انھیں اسکول میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا جس پر طلبا مجبوراً اسکول کے باہر سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہوئے۔
ایک طالب علم نے بتایا کہ اسکول کا ایک کمرہ نماز کے لیے مختص ہے اور ہم وہاں کافی عرصے سے عبادت کر رہے ہیں لیکن اس بار ایک استاد نے ہمیں نہ صرف نماز سے روکا بلکہ نماز کے لیے کمرہ استعمال کرنے پر غصے کا اظہار بھی کیا۔
اسکول نے طلبا کی شکایت اور ویڈیو وائرل ہونے پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر مخلصانہ معافی چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کی تمام ثقافتوں پر فخر ہے اور ہم کبھی طلباء کو نماز پڑھنے سے نہیں روکتے۔
مقامی کونسل کی رکن عروج شاہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اسکول انتظامیہ سے بات کی تو انھوں نے واقعے پر معافی مانگی اور والدین کو وضاحتی خط لکھنے کا وعدہ کیا ہے۔