پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کےاعزاز میں عمرہ ادائیگی کے بعد برطانیہ پہنچنے پر چوہدری مطلوب حسین مدنی کی رہائش گاہ پرعشائیہ

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ امن کے بین الاقوامی سفیر امن بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی، ڈاکٹر شہباز حسین مدنی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد برطانیہ پہنچ گئے ۔

ممتاز سماجی ، کاروباری و مذہبی شخصیت چوہدری مطلوب حسین مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں قریبی رفقا دوست احباب ، خلفاء اور مریدین نے شرکت کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران انہوں نے دکھی مظلوم انسانیت کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کے سربسجود ہو کر دعا کی، آج اگر امت مسلمہ مشکلات کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے تو اسکی بنیادی وجہ آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پہ نہ چلنا اور قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں مدینہ منورہ مسجد حرم میں ریاض الجنت میں تین دفعہ وقت گزارنے کا شرف نصیب ہوا۔

آقائے کائنات سے امت مسلمہ اور اپنے قریبی رفقا دوست احباب عزیز و اقارب مریدین اور خلفاء کے لیے خصوصی دعا کی، ہمارا المیہ ہے کہ ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں، آپس کے اختلاف سے امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے ،ہمارے علماء کرام مکرمہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مسجد حرم کے امام بارے غلط پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، وہ سچے عاشق رسول ؐہیں ،ہمیں اب اس منفی سوچ سے باہر نکل کر امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے سوچنا ہو گا ، آقائے کائنات ہمیشہ صلح جوئی سے کام لیتے تھے ،جنگ میں تب جاتے جب کوئی چارہ باقی نہ رہتا ۔

وقت کی اہم ترین ضرورت آقائے کائنات کی تعلیمات پر عمل کر کے زندگی اور آخرت سنور سکتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ و یورپ کے دوران نوجوان نسل کو دین اسلام کے بنیادی اصولوں اور آقائے کائنات کی سنت پر عمل پیرا ہونا کا درس دیں کیونکہ نوجوان نسل ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی خصوصی دعا کی ۔

عشائیہ میں خلفاء خاص الحاج محمد اشفاق وارثی ، حاجی عبد القیوم مدنی ، محمد ندیم ارشاد مدنی، حاجی لعل قربان حسین مدنی ، حاجی محمد یونس، مسعود محمود، چوہدری صنوبر،امجد حسین،عمران چوہدری،سکندر،حاجی کامران ،محمد افضل و دیگر نے شرکت کی اور پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کو سر زمین برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!