نیو یارک اسٹرائیکرز کی میکس 60 میں مضبوط واپسی پر توجہ مرکوز

0

سیمن جزائر (سپورٹس ڈیسک) سیمن جزائر میں جاری میکس 60 کی افتتاحی ایڈیشن میں نیو یارک اسٹرائیکرز کی کارکردگی ملی جلی ہے اگرچہ انہوں نے میامی لائنز اور بوکا ریٹن ٹریل بلیزرز کے خلاف مضبوط فتح حاصل کی لیکن گرینڈ سیمن جیگوارز اور کیریبین ٹائیگرز کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اب ان کی نگاہیں اگلے میچز میں بہتر کارکردگی پر مرکوز ہیں اور اسٹرائیکرز اب اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے درست حکمت عملی اور ٹیم کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔اسٹرائیکرز کے فاسٹ بولر اسورو ادانا نے میامی لائنز کے خلاف اپنے حالیہ میچ سے متعلق کہا ہے کہ ہمیں اپنے بنیادی اصولوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی کیونکہ ہمارے آخری میچ کے دوران موسم کافی خراب تھا مشکل حالات کے باوجود ہم نے ایک ٹیم کے طور پر اپنی طاقت اور اچھی طرح سے ڈھلنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

نیو یارک اسٹرائیکرز کے کپتان تھیسارا پریرا نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سست گیندوں نے کام کیا، کیونکہ ہمارے پاس جس طرح کی پچ تھی اس میں ہمیں ویرایشن چاہئے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر فاسٹ بولر خود کو ڈھالے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ نیو یارک اسٹرائیکرز کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!