براعظم افریقہ کی مدد کیلئے چینی میڈیکل ٹیم کی230 ملین مریضوں کی تشخیص اورعلاج

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) براعظم افریقہ کی مدد کے لئے چین نے1963 سے2023 کے آخر تک کئی میڈیکل ٹیمز بھیجیں ہیں اور اس وقت بھی افریقہ میں 44 چینی میڈیکل ٹیمز میں863 ارکان براعظم افریقہ کے43 ممالک کے94 مقا مات پر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ۔

چین نے افریقہ کے41 ممالک اورخطے کے46 ہسپتالوں سے تعاون پرمبنی تعلقات قائم کر رکھے ہیں جس کے تحت امراض قلب، کریٹیکل کیئر میڈیسن، ٹراما سینٹرز اور اینڈوسکوپی سمیت25 سینٹرز کی مشترکہ تعمیر کی گئی ہے جب کہ موتیا کے علاج، دل کی سرجری،کٹے ہوئے ہونٹ اورتالو کی سرجری سمیت مختلف بیماریوں کے شکار ہزاروں مریضوں کا مفت کلینکس میں علاج کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!