یورپین اسلامک سنٹراولڈہم میں یوکے اسلامک مشن کے انچاسویں سالانہ کنونشن کا انعقاد

0

اولڈہم (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں یوکے اسلامک مشن کے انچاسویں سالانہ کنونشن کا انعقاد ۔ مئیر اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان،رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ ،سابق لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسل نعیم الحسن،یوکے اسلامک مشن برطانیہ کے ریسرچ ہیڈ ڈاکٹر صدیق، انٹرنیشنل افیئرز کے انچارج ادریس شریف اور یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم کے انچارج مولانا محمد اقبال ،چوہدری نصر اقبال ،ڈاکٹرامین ،حافظ نعمان درانی،یوکے اسلامک مشن سلاؤ کے صدر عبد الرحمٰن و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ یوکے اسلامک مشن کے انچاسواں کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں ہم نے اسلاموفوبیا اور مسلمان کمیونٹی کو درپیش دیگر مسائل بارے بات چیت کی۔ مئیر

اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر غور و فکر کیا ہے کہ کیسے اسلام مخالف نفرت سے نبٹ کر آگے بڑھا جائے ۔

حافظ نعمان درانی نے کہا کہ ہمارے پاس اسلام کی روشنی ہے جس سے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں ۔سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ نوجوان نسل کی بڑی تعداد نے کنونشن میں شرکت کی جو ہمارے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے ۔

یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم کے انچارج مولانا محمد اقبال نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کو اسلام مخالف منفی سرگرمیوں سے نبٹنے بارے سیر حاصل گفتگو کی امید ہے اسکے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یوکے اسلامک مشن سلاؤ کے صدر عبد الرحمٰن ،یو کے اسلامک مشن کے ریسرچ ہیڈ ڈاکٹر صدیق،انٹرنیشنل افیئرز کے انچارج ادریس شریف نے بھی یوکے اسلامک مشن کے سالانہ کنونشن کو برطانیہ میں اسلام مخالف پروپیگنڈہ کو دین اسلام کی مثبت تصویر کشی پیش کرنے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ۔

ڈاکٹر امین ،چوہدری نصر اقبال و دیگر نے بھی یوکے اسلامک مشن کی برطانیہ میں بین المذہب کمیونٹی کو متحد کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔

شرکائے کنونشن نے یوکے اسلامک مشن کی برطانیہ میں بسنے والی بین المذہب و ثقافت کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!