برطانیہ کے دورے پر آئے وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا

0

لندن(تارکین وطن نیوز)برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی زیدی منگل کے روز ممبرانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ہاؤس آف کامنز گئے۔اس موقع پر پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سیکیورٹی نے وفاقی وزیر کو روکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی نے تلاشی دینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں سیکیورٹی نے 10 منٹ تک روکے رکھا۔

اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمنٹیرین نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، سیکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا کہ واپس جانا چاہتا ہوں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔

قبل ازیں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی نہیں گڈ گورننس ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ مہنگائی کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے۔

واضح رہے کہ علی حیدر زیدی لندن میں IMO اسمبلی کے 32 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جو کہ 6 سے 15 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!