چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیرآزاد كى اسلامک کلچرل سنٹر ناروے اوسلو آمد، انتظامیہ نے خیر مقدم کیا

0

اوسلو (رپورٹ:عقیل قادر) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد كى آج اسلامک کلچرل سنٹر ناروے اوسلو میں آمد کہ موقع پر اسلامک کلچرل سنٹر مسجد کی انتظامیہ نے مہمان کا خیر مقدم کیا مہمان کو پھولوں کا دستہ پیش کیا گیا۔

اسلامک کلچرل سنٹر امام و خطیب مولانا مفتی حافظ سلیم علوی اور اسلامک کلچرل سنٹر آلنہ مسجد کے امام و خطیب چوہدری مولانا مفتی محمد عمران اسجد ، مولانا محبوب الرحمن کے جان نشین مولانا انعام الرحمن ،چوہدری محمد اسلم چنڈالہ ، چوہدری عاصم ناہیداسلم ،تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری حافظ میاں محمد طیب ، صدر الخدمت یورپ عبدالوہاب، چوہدری ڈاکٹر احمد شیرانی، ڈاکٹر عبید الرحمٰن ، تبلیغی جماعت مسجد عائشہ اوسلو کے امیر حاجی شیخ شاہد محمود ، مولانا حافظ ابو حذیفہ، احمد شاہد شیخ ، مولانا حافظ ابو ہریرہ ، تبلیغی جماعت ناروے کے سینئر رہنما عادل منصور ہاشمی، مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کے لیے اسلامک کلچرل سنٹر مسجد کی طرف سے سپیشل ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران مسجد کی انتظامیہ،علماء حفاظ اور اکابرین کی نشست ہوئی جس میں احباب کا کہنا تھا کہ اللہ رب العالمین ہم سبکو ایسے ہی پیار اور محبت کے ساتھ بیٹھنا نصیب فرمائے۔

باقی سب پیارے بھائیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے، اللہ رب العزت ہم سبکو ایسی پیاری علماء کی محفلوں میں بیٹھنے کی اور تعلیم سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمين۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!