سلور ایج ایکشن عمر رسیدہ افراد کے لئے ایک رضاکارانہ خدمت کی سرگرمی ہے، شی
بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کے روایتی تہوار چھونگ یانگ فیسٹیول کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے "سلور ایج ایکشن” کے بزرگ رضاکاروں کے نمائندوں کو ایک جوابی خط ارسال کیا، جس میں ان کی پرخلوص حوصلہ افزائی کی گئی اور ملک بھر میں بزرگوں کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ برسوں کے دوران، بہت سے عمر رسیدہ افراد نے رضاکارانہ خدمات کی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لیا ہے، جو کچھ انہوں نے سیکھا اسے نچلی سطح اور عوام کی خدمت کے لئے استعمال کیا ہے، معاشرے میں مثبت توانائی پیدا کی ہے، اور چین میں بزرگوں کی روحانیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ "سلور ایج ایکشن” عمر رسیدہ افراد کے لئے ایک رضاکارانہ خدمت کی سرگرمی ہے جس کا آغاز 2003 میں نیشنل کمیٹی آن ایجنگ نے کیا تھا ، جس کا بنیادی مقصد پسماندہ علاقوں کی مدد کے لئے مختلف شعبوں میں بزرگ ماہرین اور پروفیسروں کو منظم کرنا ہے۔ اب تک ملک بھر میں "سلور ایج ایکشن” میں 70 لاکھ سے زائد معمر رضاکار حصہ لے چکے ہیں اور 4 ہزار سے زائد امدادی منصوبے چلائے جا چکے ہیں۔