چین کے سرفہرست 500نجی کاروباری اداروں کی کل آپریٹنگ آمدنی 41.91ٹریلین یوآن ریکارڈ

0

500نجی اداروں نے عالمی مارکیٹ میں فعال طور پر حصہ لیا، رپورٹ

بیجنگ (ویب ڈیسک) آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس نے”2024 میں چین میں سرفہرست 500 نجی کاروباری اداروں” کی فہرست اور تحقیقی رپورٹ جاری کی۔اتوار کے روزچینی میڈیا کے مطابق رپورٹ کے مطابق سرفہرست 500 نجی اداروں میں کاروباری پیمانے میں مستحکم ترقی، مجموعی کارکردگی میں بہتری ، صنعتی ڈھانچے کی مسلسل بہتری ، جدت طرازی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ اور سماجی ذمہ داریوں کی فعال تکمیل کا اچھا رجحان ظاہر ہوا ہے۔

2023میں سر فہرست500نجی اداروں کی کل آپریٹنگ آمدنی 41.91 ٹریلین یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.22 فیصد زیادہ ہے۔ ان سر فہرست500نجی اداروں نے عالمی مارکیٹ میں فعال طور پر حصہ لیا ہے ۔ 2023میں برآمدات کی کل مالیت 297.175 بلین امریکی ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.53 فیصد زیادہ ہے ۔

تکنیکی جدت طرازی کے پہلو میں سر فہرست 500 نجی اداروں میں ، انٹرپرائزز کے کل آر اینڈ ڈی اخراجات 1.05 ٹریلین یوآن رہے ، آر اینڈ ڈی اہلکاروں کی کل تعداد 1.0238 ملین رہی اور اوسط آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری کی شدت 2.66 فیصد رہی ۔ اس کے علاوہ سر فہرست 500 نجی کاروباری اداروں کی کل ٹیکس ادائیگی 1.29 ٹریلین یوآن تک پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.11 فیصد زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!