چین اور منگولیا خوشگوار ہمسائگی اور دوستی کی عمومی سمت پر کاربند ہیں، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ اور منگولیا کے صدر یوکھناجن ہوریلسوح نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور منگولیا ایک دوسرے کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں ۔

75سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک ہمیشہ خوشگوار ہمسائگی اور دوستی کی عمومی سمت پر کاربند رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرتے رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین منگولیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی رہنمائی میں چین منگولیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے منگولیا کے صدر کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

منگولیا کے صدر یوکھناجن ہوریلسوح نے اپنے پیغام میں کہا کہ 75 سال قبل منگولیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں فریقوں نے مسلسل دوستی کو فروغ دیا ہے، باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا جاری رکھا ہے اور ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔

وہ چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو اپنے ملک کی ترقیاری حکمت عملی سےمربوط کرتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقی میں حصہ ڈالا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو فوائد حاصل ہوں۔ اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے منگولیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!