امریکہ جنگوں سے پیسہ کما تا ہے، روسی عہدیدار

0

امریکہ دنیا بھر میں بحران پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے، دمتری میدیدوف

ما سکو (ویب ڈیسک) روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدوف نے روسی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں بحران پیدا کرکے دنیا کو کنٹرول کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے خیال میں وہ بحرانوں پر جتنا زیادہ اپنا کنٹرول حاصل کرے گا ، حالات امریکہ کے لیے اتنے ہی بہتر ہوں گے۔

امریکہ پابندیوں کے ذریعے بحران پیدا کرتا ہے، ہتھیاروں کی فراہمی اور اپنی دفاعی صنعت کو گرانٹس دے کر پیسہ کماتا ہے جس کی قیمت زیادہ خون اور زیادہ متاثرین ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ ” جنگ کو بڑھانے والا” سمجھا جاتا ہے۔ میدویدوف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں برکس، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر علاقائی تنظیموں کا کردار بڑھ رہا ہے۔

اگرچہ یہ تنظیمیں امریکہ مخالف ہونے کے لیے نہیں بنائی گئیں لیکن یہ امریکہ سے مشورے نہیں لیتیں ۔میدویدوف نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کا نام نہاد” قواعد پر مبنی آرڈر ” غیر مستحکم ہے جو جلد یا بدیر تباہ ہو جائے گا، اور اس کا نقصان اس آرڈر کے اندر رہنے والوں کو سب سے زیادہ ہو گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!