اخوت سویڈن کی جانب سے کر سمس کے موقع پر بے گھر افراد میں مفت کھانا تقسیم کیا گیا

0

سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی) اخوت سویڈن نے کر سمس کے موقع پر بے گھر افراد میں مفت کھانا تقسیم کیا۔

اس سلسلہ میں سٹاک ہوم کی ایک مقامی سویڈش فلاحی تنظیم موسیکیتورنا کے ساتھ مل کر اس کا اہتمام کیا گیا ۔ اخوت کی جانب سے بے گھر سویڈش لوگوں میں کھانے کے پیک تقسیم کئے گئے۔ بہت سے افراد نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا اور اخوت کے اس انسانی جذبہ کی تعریف کی۔

اس موقع پر اخوت سویڈن کے صدر عارف کسانہ اور سابق نائب صدر برکت حسین کونسلر بلدیہ سولنتونا نے شرکاء کو اخوت کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اخوت فا ئونڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر بہت سے فلاحی منصوبوں میں تعاون کررہے ہیں۔

اخوت سویڈن کی یہ بھی کوشش ہے کہ ہم اس معاشرے میں بھی انسانی خدمت اور فلاح و بہبود کے کام کریں۔اخوت کے بھائی چارے، محبت اور انسانی خدمت کے پیغام کو سویڈن میں بھی عام کریں گے۔ مقامی سویڈش لوگوں کو کرسمَس کے موقع پر کھانے کی فراہمی اسی سلسلہ کی کوشش ہے اور مستقبل میں ہم اور بہت سی ایسی سرگرمیاں کریں گے۔

کھانا فراہمی کی اس تقریب کے شرکاء نے اخوت کے حوالے سے کئی سوالات کئے اور اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ اخوت انسانی خدمت کا عظیم کام کررہی ہے۔ سویڈش فلاحی تنظیم موسیکیتورنا کی جانب سے مس انیکا، مس ٹی ٹی اور مسٹر جونی نے اخوت کی کارکردگی اور انسانی خدمت کی کوششوں کو بہت سراہا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں اخوت سویڈن کے ساتھ مل کر فلاحی کام کریں گے۔ سویڈش فلاحی تنظیم نے اخوت سویڈن کی جانب سے بے گھر افراد کو کھانا فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!