چین، نان چنگ قتل عام متاثرین کے لیے قومی یادگاری تقریب کا انعقاد

0

جاپانی جارحیت پسندوں کے خلاف لڑنے والے شہدا کو خراج تحسین

بیجنگ (ویب ڈیسک)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور چینی ریاستی کونسل کی جانب سے نان چنگ قتل عام کے متاثرین کے لیے قومی یادگاری تقریب 2024 نان چنگ میں منعقد ہوئی، جس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے شرکت کی اور خطاب کیا۔قومی یادگاری تقریب جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ قتل عام کے متاثرین کے میموریل ہال کے احاطے میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر قومی پرچم کو سر نگوں کیا گیا، اور زندگی کے مختلف شعبوں کے تقریباً 8000 نمائندے اپنے سینے پر سفید پھول سجا کر خاموشی سے کھڑے رہے۔ صبح دس بجے تقریب شروع ہوئی اور چین کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام شرکا نے نان چنگ قتل عام کے متاثرین کے لیے چند لمحات کی خاموشی اختیار کی۔ نان چنگ میں ہوائی حملے کا سائرن بجایا گیا، کاروں نے رک کر ہارن بجایا اور پیدل چلنے والوں نے بھی چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی۔

اس کے بعد لی شو لے نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں اکٹھے ہو کر نان چنگ قتل عام کے متاثرین، جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں مارے جانے والے تمام ہم وطنوں، جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ کی فتح کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے انقلابی شہداء اور قومی ہیروز اور جاپانی جارحیت پسندوں کے خلاف چینی عوام کے شانہ بشانہ لڑنے والے مختلف ممالک کے شہداء کو یاد کر رہے ہیں اور چینی عوام کی امن و ترقی کے راستے پر گامزن رہنے کی خواہش کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 27 فروری 2014 کو 12ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں قانون سازی کے ذریعے 13 دسمبر کو نان چنگ قتل عام کے متاثرین کے لیے قومی یادگاری دن کے طور پر منانے کا فیصلہ منظور کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!