بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں انہیں چینی ادویات میں معیاری تحقیق کی اسٹیٹ لیبارٹری اور لونر اینڈ پلینیٹری سائنسز کی اسٹیٹ لیبارٹری کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
اس دوران صدر شی جن پھنگ نے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور سائنسی تحقیق کے ارکان کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا ۔اسی دن کی صبح ، شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے حہ ای چھانگ کی اہلیہ کے ہمراہ مکاؤ میوزیم کا دورہ کیا۔ پھنگ لی یوان نے میوزیم میں موجود ثقافتی آثار کا بغور معائنہ کیا، مکاؤ کی تاریخی تبدیلیوں ، مشرقی اور مغربی امتزاج کے فن تعمیر، صنعت اور ثقافت کی تفصیلی تفہیم حاصل کی اور ٹائل پینٹنگ اور لکڑی کے نقش نگاری جیسے مقامی غیر مادی ثقافتی ورثے کے وارثوں کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا ۔
میوزیم میں پھنگ لی یوان نے بچوں کے ساتھ بھی دوستانہ تبادلہ خیال کیا اور کوکیز کی تیاری میں حصہ لینے کے ساتھ ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات کی مارکیٹ بھی دیکھی۔ پھنگ لی یوان نے بچوں کو روایتی ثقافت کی وراثت کو منتقل کرنے اور مادر وطن اور مکاؤ کے لئے محبت کو بروئے کار لانے کے لیے علم اور مہارت سیکھنے اور مکاؤ کی تعمیر اور ملک کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی۔