مکاؤ کی معتدل متنوع معیشت نے نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر

0

مکاؤ کو "ایک ملک، دو نظام” کا منفرد فائدہ حاصل ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ ایس اے آر حکومت کے استقبالیہ عشائیہ میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی۔جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مکاؤ کی معتدل متنوع معیشت نے نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، لوگوں کی فلاح و بہبود کے امور ایک نئی سطح پر پہنچے ہیں ، حب الوطنی اور مکاؤ سے محبت کی سیاسی اور سماجی بنیاد تیزی سے مستحکم ہوئی ہے اور اس کے بین الاقوامی اثر و رسوخ اور مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مکاؤ کی ترقی میں قابل ذکر کامیابیوں کے اسباب میں "ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی کے مکمل اور درست نفاذ، مرکزی حکومت اور مادر وطن کی سرزمین کی مضبوط حمایت، بین الاقوامی برادری کی فعال شرکت، اور ایس اے آر حکومت اور معاشرے کے تمام شعبوں کے مابین یکجہتی شامل ہیں ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ مکاؤ کو "ایک ملک، دو نظام” کا منفرد فائدہ حاصل ہے جس نے ترقی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی ہے اور اس سے مزید ترقی کی مکمل صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔شی جن پھنگ نے مکاؤ کے لئے تین توقعات پیش کیں۔ ایک یہ کہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر جیسی قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کے ساتھ زیادہ فعال ہم آہنگ ہوا جائے اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ کامیابیاں حاصل کی جائیں ۔

دوسری یہ ہے کہ وطن اور مکاؤ سے محبت کے جھنڈے تلے زیادہ کھلے پن کے ساتھ جامع انداز میں متحد ہوا جائے اور تیسری یہ کہ "ایک ملک، دو نظام” کے فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے مکاؤ کی ترقی کے لئے ایک نئی صورتحال پیدا کی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!