چین اور سوئٹزرلینڈ نے مختلف شعبوں میں نئی پیشرفت کی ہے، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے سوئس کنفیڈریشن کی نئی صدر کیرن کیلر زوئٹر کو تہنیتی پیغام بھیجا اور انہیں سوئس کنفیڈریشن کی نئی صدر بننے پر مبارکباد دی۔ جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔

گزشتہ 75 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے "مساوات، جدت طرازی اور جیت جیت” تعاون کے جذبے پر عمل پیرا رہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں نئی پیشرفت کی ہے۔

شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سفارتی تعلقات کےقیام کی 75 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھا کر باہمی سیاسی اعتماد کو مزید بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور جدت طرازی پر مبنی چین-سوئٹزرلینڈ اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے مادام صدر کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید زیادہ فوائد پہنچائے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!