پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے مرکزی راہنما عامر ارشد کی جانب سے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے مرکزی راہنما عامر ارشد نے’’گولی کیوں چلائی‘‘ اور بانی تحریک انصاف عمران خان کو رہا کرو کے حوالہ سے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا ۔

پاکستان سے آئے رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ورک ،سابق رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی ،تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آزاد کشمیر سردار زحیم سدھوزئی ، تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ، ناصر میر ،عدیل اشرف ،چوہدری شاہد انور ،جاوید چٹھہ،چوہدری ریاض،اظہر ،سلیمان علی شاہ ، محمد سرور چشتی ، ملک شاہد و دیگر کی شرکت ۔ تقریب کی نظامت عامر ارشد نے ادا کی ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف محمد مالک کو نصیب ہوا کے بعد آقائے کائنات پر گلہائے عقیدت کے پھول محمد سرور چشتی نے نچھاور کیے۔

رکن قومی اسمبلی پاکستان احسان اللہ ورک نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے اڑھائی برس سے تحریک انصاف پر ہر طرح کا ظلم و جبر کیا جا رہا ہے لیکن ہمارے کارکنان استحکامت سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں ہماری جماعت ملوث نہیں صرف پھنسانے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا پھر فروری کے عام انتخابات میں ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا لیکن ہم نے دو تہائی سے زائد اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اصلی نتائج کو فارم 47 کی مدد سے تبدیل کر کے نااہل اور ہارے ہوئے لوگ ہم پر زبردستی مسلط کر دے گئے لیکن ہماراکامل ایمان ہے فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے ۔

سابق رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ وہ پچھلے ایک سال سے زائد عرصہ سے برطانیہ میں ہیں کیونکہ انکا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہم ظلم و جبر سے ڈرنے والے نہیں ہم عمران خان کے نظریے کو آگے لیکر چلیں گے چاہے طاقتور جتنا مرضی ظلم و ستم کر لیں ایک دن ضرور سورج طلوع ہو گا پاکستان میں آئین و قانون کا بول بالا ہو گا۔

تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آزاد کشمیر سردار زحیم سدھوزی نے تحریک انصاف کی جانب سے پچھلے ایک برس کے دوران ہونے والے احتجاجی مظاہروں بارے تفصیلی آگاہی دی انکا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں سیدھی گولی چلائی گئی رات کی تاریکی میں سنائپر سے سیدھی فائرنگ نشانہ بنا کر نہتے کارکنان کو نشانہ بنایا گیا ہم اپنے قائد عمران خان کے نظریے پر اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

مایوسی گناہ ہے ہمیں پوری استحکامت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اب وقت آگیا ہے جن لوگوں کے دباؤ سے عمران خان کی حکومت گرائی گئی وہی اسکا ازالہ کریں اب جو طاقت کے ایوانوں میں خوف کا لرزہ طاری ہے اسکی بنیادی وجہ امریکہ میں حکومت کی تبدیلی ہے پاکستان میں جلد حقیقی جمہوریت آئے گی اور عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، آئین و قانون کی بالادستی ہو گی ۔

تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ تارکین وطن قائد عمران خان کے نظریے پر لبیک کہتے ہیں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے جس طرح پچھلی سات دہائیوں سے ملک کے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے اب وقت آگیا ہے انہیں انکے اصلی کام پہ بھیج کے ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کی جائے اور ریاست کو چلانے کا فیصلہ سیاستدانوں پر چھوڑ دیا جائے آج جو ہمارے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر ہمارے شناختی کارڈ بلاک کر کے ہمیں جوڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز ڈرنے والے نہیں، اب آپ طاقت کے بل بوتے پر اپنی بادشاہت مذید قائم نہیں رکھ سکتے بہتر ہے عوام کے آگے سرنگوں ہو جائیں اس سے عزت رہ جائے گی ہم پر امید ہیں پاکستان میں جلد آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو گی ۔

تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر راہنما ناصر میر نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے ، رفاعی کاموں سے لیکر سیاست میں قدم رکھنے تک قائد عمران خان نے جو بھی کہا سچ کر کے دکھایا لوگ انکا مذاق اڑاتے رہے لیکن ان کا اللّٰہ تعالیٰ پر یقین ہمیشہ ہی انہیں سرخرو کرتا رہا وہ اب بھی سرخرو ہو کر جلد عوام کی طاقت سے پاکستان کی خدمت کریں گے۔ ڈی چوک میں تحریک انصاف کے شہید ہونے والے کارکنان کی لازوال قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین و عقیدت پیش کیا گیا اور مرحومین کی ارواح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!