41ویں چائنا ہاربن انٹرنیشنل آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز

0

فیسٹیول کے دوران سو سے زائد برفانی سرگرمیاں منعقد ہوں گی

بیجنگ (ویب ڈیسک) 41واں چائنا ہاربن انٹرنیشنل آئس اینڈ سنو فیسٹیول ہاربن کے سنو ورلڈ میں شروع ہوگیا ۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس فیسٹیول کے دوران دس سیاحتی روٹس پیش کئے جاتے ہیں اور سو سے زائد برفانی سرگرمیاں منعقد ہوتی ہیں۔

ہاربن شہر کو عالمی معیار کے برفانی سیاحتی ریزورٹ اور اقتصادی مرکز بنانے کے لئے برفانی کھیل، برف کی ثقافت، برف کا سامان اور برفانی سیاحت کی پوری صنعت کی ترقی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔حالیہ برسوں میں صوبہ حے لو نگ جیانگ نے "سر سبز پہاڑ ،صاف پانی اور برف انمول اثاثہ ہیں” کے تصور پر گامزن رہتے ہوئے خصوصی ثقافتی سیاحت اور برف کی معیشت کو فروغ دیا ہے۔

آن لائن بگ ڈیٹا کے مطابق 2025 نئے سال کی تعطیلات میں ہاربن چین میں سب سے مقبول سیاحتی مقام ہے۔ہاربن انٹرنیشنل آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز 1985 میں ہوا۔ اسے جاپان کے ساپورو سنو فیسٹیول، کینیڈا کےکیوبیک ونٹر کارنیول اور ناروے کےاوسلو سکی فیسٹیول سمیت دنیا کے چار بڑے سنو فیسٹیولز میں شمار کیا جاتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!