بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے بتایا کہ جمہوریہ گھانا کی حکومت کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ہاؤ منگ جن ،7 جنوری کو گھانا کے دارالحکومت اکرا میں صدر جان درامانی ماہاما کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔