چین اور امریکہ کا اختلافات کو حل کرنے پر اتفاق

0

دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور پر چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ اور امریکی وزیر خزانہ ییلن کے درمیان ویڈیو کال پر رابطہ ہوا ۔ فریقین نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ۔

حالیہ برسوں میں چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی میدان میں تبادلوں اور تعاون اور چین-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ جیسے ڈائیلاگ میکانزم کے اہم کردار کا مثبت انداز میں جائزہ لیا اور عبوری دور کے دوران رابطوں کو برقرار رکھنے، اختلافات کو حل کر نے اور چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

چین نے، چین پر امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کیا اور خاص طور پر امریکہ کی طرف سے لاگو کی گئی حالیہ تجارتی تحقیقات پر بھی اپنا موقف واضح کیا ۔ ویڈیو کال پر ہونے والا یہ رابطہ مخلصانہ، گہر ا اور تعمیری رہا اور فریقین نے روابط کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!