آئیے ہم سب مل جل کر مسلم لیگ ن اور پاکستان کے تحفظ کیلئے کام کریں، شمع بٹ

0

مسلم لیگ ن پرتگال کے پاکستانیوں میں مقبولیت اختیار کر رہی ہے،سرفراز فرانسس

ن لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید، ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا عزم

سرفراز فرانسس اور شمع بٹ کا اپنی جماعت اور کارکنوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

دبئی (طاہر منیر طاہر) جب سے پرتگال میں مسلم لیگ ن کا قیام عمل میں آیا ہے تب سے یہاں ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے بہت سے اوو رسیز پاکستانیوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے، یہ سلسلہ تا حال جاری ہے اور لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

مسلم لیگ (ن) پرتگال کی صدر شمع بٹ اور جنرل سیکریٹری سرفراز فرانسس کے درمیان پرتگال میں ہونے والی ملاقات میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا گیا،ن لیگ کے متذکرہ دونوں رہنماؤں نے پارٹی کو پرتگال میں ایک سیاسی جماعت کے طور پر مزید بہتر بنانے پر گفتگو کی۔

سرفراز فرانسس نے اپنی جماعت اور کارکنوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کارکنوں کی جانب سے دی گئی تجاویز کو اہمیت دینے کا عزم کیا،شمع بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اوورسیز یونٹس پاکستان میں ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ کرتے ہیں۔

اسی مقصد کے لیے بیرون ملک مسلم لیگ ن کی زیادہ سے زیادہ ممبرشپ کی جا رہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ن لیگ میں دل چسپی ظاہر کرتے ہوئے ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شمع بٹ نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب مل جل کر مسلم لیگ ن اور پاکستان کے تحفظ کے لیے کام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!