بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون کے مطابق چین اور برطانیہ کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن، ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم اور چین-برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کے چینی سربراہ حہ لی فنگ اور برطانیہ کی وزیر خزانہ اور ڈائیلاگ کی برطانوی سربراہ ریچل ریویس ڈائیلاگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔