شارجہ (سپوررٹس ڈیسک) مشکل لمحات میں جیتنا اور پاور پلے کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا یہ چند پہلو ہیں جن پر شارجہ واریئرز نے توجہ مرکوز کی ہوئی ہے وہ آئی ایل ٹی 20 کے تفریحی سیزن 3 کی تیاری کررہے ہیں اور ان کی نگاہیں ٹرافی پر ہیں ۔ شارجہ واریئرز کی قیادت ٹم ساؤتھی کررہے ہیں جبکہ جے پی ڈومنی ہیڈ کوچ ہوں گے ٹیم 12 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گلف جائنٹس کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گی۔
جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم چیزوں کو نسبتا آسان رکھے اور ایک وقت میں ایک میچ کھیلے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کھیل کے دوران چیزوں کو سادہ رکھنا بہت ضروری ہے۔ حکمت عملی کے نکتہ نگاہ سے کھیل کے مختلف مراحل کو سمجھنا اہم ہے اور انہیں جیتنے کے قابل ہونا بھی ضروری ہے اس لئے آپ خود کو بہترین موقع دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 جیتنا چاہتا ہے تاہم اہم بات ہمیشہ یہ ہوگی کہ کیسے ہم ٹورنامنٹ میں پیشرفت کرتے ہوئے تبادلہ خیال کریں گے اور سمجھیں گے۔
یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ہمیں کن حالات کا سامنا ہے اور یہ ایک مفید مکالمہ ہوگا۔ اس موقع پر لیگ اسپنر عادل رشید کا کہنا تھا کہ شارجہ واریئرز آپ کے سامنے موجود کھیل کو کھیلنے اور منصوبوں کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانے کے لئے میدان میں اترے گا یہ کرکٹ کا کھیل ہے اور اس میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اس لئے ہم چیزوں کو بہت آسان رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے سامنے جو بھی چیلنجز ہیں ہم پہلے اس جنگ کو جیتنا چاہتے ہیں اور پھر اگلی جنگ کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔