آئی اے پی جے کا جنرل الیکشن، شاہد چوہان صدر، وسیم چوہدری سینئر نائب صدر،مہوش خان جنرل سیکرٹری اور خرم شہزاد چیئرمین منتخب

0

ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ سے) پاکستانی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا آن لائن جنرل الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں 20 سے زائد ممالک سے پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی جن میں برطانیہ سے عرفان احمد فراز، ہالینڈ سے جاوید عظیمی ، سویڈن سے حافظ عمران ،گلاسگو سے کیپٹن فرید انصاری ،امریکہ سے حمیرہ گل ،بیلجیئم سے عظیم ڈار،آئرلینڈ سے ریشم مظہر بیگ، سعودیہ سے ذکا اللہ محسن،آئرلینڈ سے راجہ ابرار احمد،جرمنی سے رضوان خان،ناروے سے عقیل قادر ،جاپان سے خالد خان،آئرلینڈ سے (راقم) وسیم بٹ اور دیگر شامل تھے۔

الیکشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ،یاد رہے کہ دو ویک قبل آئی اے پی جے کے اجلاس میں شاہد چوہان نے تمام ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کر کے تنظیم کی تمام ذمہ داریاں کور کمیٹی کے حوالے کر دی تھی اور تنظیم نو کے لیے آئی اے پی جے کے پہلے الیکشن کا اعلان کیا تھا اور کور کمیٹی نے الیکشن کا پورا لائحہ عمل ترتیب دیا ۔

آج آئی اے پی جے کے چیئرمین وسیم چوہدری نے باقاعدہ الیکشن کے اجلاس میں آئی اے پی جے کی گزشتہ تین سالہ کارکردگی پر مختصر روشنی ڈالی اور تمام سابقہ ایگزیکٹو کمیٹی کے کام کو سراہا ۔صدر سینئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کی نئی ذمہ داریوں کے لیے چیئرمین وسیم چوہدری نے شرکاء سے ہاتھ اٹھا کر رائے لی اور تمام شرکاء نے بھرپور جمہوری عمل کے ساتھ الیکشن کمیشن اور تمام صحافیوں کی موجودگی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

حتمی رزلٹ کے مطابق ساؤتھ افریقہ سے دنیا نیوز کے نمائندہ شاہد چوہان بلا مقابلہ 2025 اور 2026 کے لیے صدر منتخب ہو گئے جبکہ امریکہ سے خرم شہزاد چیئرمین ،برطانیہ سے وسیم چوہدری سینئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے جرمنی سے مہوش خان کو منتخب کیا گیا ۔

تمام شرکاء نے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی ، اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ چند دنوں میں نو منتخب صدر شاہد چوہان اور کور کمیٹی کی باہمی رائے اور مشاورت سے شاہد چوہان اپنی نئی کابینہ کا حتمی اعلان کریں گے ۔

آخر میں تنظیم کی ترقی اور اسے مزید فعال کرنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!