بیجنگ (ویب ڈیسک) نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں 2025 جشن بہار (28جنوری سے 4 فروری) کے دوران فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (پری سیل سمیت) 6.5 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔
جو ایک نیا ریکارڈ ہے! اس کے علاوہ، 2025میں چین کی فلم مارکیٹ کی مجموعی باکس آفس آمدنی شمالی امریکہ کے باکس آفس سے بھی بڑھ چکی ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔