متحدہ عرب امارات کی خواتین کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، ایشا اوزا

0

دبئی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ویمن کرکٹ کپتان ایشا اوزا نے موجودہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے موقع پر کرکٹ لیجنڈز انجم چوپڑا اور عروج ممتاز سے ملاقات کی اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ سے قبل ان سے قیمتی مشورے حاصل کئے۔ ایشیا نے گزشتہ اتوار کو آئی سی سی ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انجم اور عروج سے ملنا بہت اچھا تھا اور ان سے یہ سمجھنا کہ وہ کس طرح دباؤ سے نمٹتے ہیں اور ان کے ساتھ کھل کر بات چیت کرنا بہت اچھا تھا۔

2022میں جب میں نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر کا ایوارڈ جیتا تو میں بہت خوش تھی اور ایک طرح سے توقعات پر پورا اترنے کے لئے خود پر دباؤ بھی محسوس کررہی تھی بدقسمتی سے مجھے 2023 میں ایک خراب سفر کا سامنا کرنا پڑا۔ لہٰذا میں واقعی ان سے یہ جاننا چاہتی تھی کہ انہوں نے دباؤ سے کیسے نمٹا۔عروج نے دباؤ کو متوازن رکھنے اور کارکردگی پر بھروسہ کرنے سے متعلق بات کی جبکہ انجم نے ایشا کو سخت ٹیموں کا سامنا کرنے پر دباؤ کو کم کرنے کے فوائد سے آگاہ کیا ۔ ایشا نے رواں سال آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے اپنی ٹیم کے عزائم بھی بتائے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 برس میں ہم ایک ٹیم کے طور پر ابھرے ہم ان مثبت پہلوؤں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے پاس رواں سال ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کا حقیقت پسندانہ موقع ہے۔ ہم ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کھیلیں گے جہاں انڈیا اے اور پاکستان اے ٹیمیں بھی کھیلیں گی۔ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!