دبئی:کامیڈین آغا ماجد اور سلیم البیلا کی جگت بازی پر ہنگامہ آرائی، معافی مانگنا پڑ گئی

0

دبئی(شوبز نیوز)دبئی میں ایک تقریب کے دوران معروف پاکستانی کامیڈین آغاماجد اور سلیم البیلا کی جگت بازی کرنے پر ہنگامہ آرائی ہوگئی۔

تقریب میں بدمزگی اس وقت ہوئی جب کامیڈین آغا ماجد اور سلیم البیلا نے پشتونوں پر جگت بازی کرنی شروع کردی اور کئی مزاحیہ جملے کہے۔ جس پر ہال میں موجود شخص غصے میں آگیا اور ان سے آن ایئر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف دبئی پولیس میں کیس کرنے کی دھمکی دی۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان نہیں بلکہ دبئی ہے یہاں آپ کسی کے بھی خلاف کچھ نہیں کہہ سکتے۔ حالات بگڑتے دیکھ کر دونوں کامیڈین نے اس شخص سے معافی مانگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!