پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی روچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد سے ملاقات، مئیر نے روچڈیل کونسل بارے تفصیلی آگاہی دی

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر) ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے روچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد سے انکے چیمبر میں ملاقات کی مئیر نے انہیں روچڈیل کونسل بارے تفصیلی آگاہی دی ۔

وفد میں خلفائے خاص حاجی محمد اشفاق وارثی ، حاجی عبد القیوم مدنی ، محمد ندیم ارشاد ، نواز علی مدنی امجد حسین مدنی ، ڈاکٹر شہباز حسین ، ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ اور بین الاقوامی صحافتی شخصیت چوہدری عارف پندھیر کی خصوصی شرکت۔

مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کو انکی دینی سماجی اور امن کے پیغام کو عام کرنے بارے پیغام کو عالمی سطح پر پہنچانے پر خصوصی اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ برطانیہ میں دین اسلام کی تبلیغ کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں اور ہر طرح کی مذہبی آزادی ہے جو زندہ اور ترقی یافتہ قوموں کا خاصہ ہے۔

روچڈیل کونسل کے اندر ماسک کونسل کی کاوشیں قابل رشک ہیں انکا مذید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی زندگی میں آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ کو اپنانا چاہیے ہمارے پیارے نبی کریم نے بھائی چارے امن اور مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت اور بالخصوص خواتین کے مرتبے ومقام کا احترام کرنے کا درس دیا ہے۔

مئیر شکیل احمد نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی دینی خدمات قابل متاثر ہیں ہم انکی ہر ممکن مدد کے لیے حاضر ہیں بالخصوص انکے امن کا پیغام ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ۔ نامور کمیونٹی و سماجی شخصیت امجد حسین نے کہا میں مئیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی کمیونٹی کے لیے دو دہائیوں کی خدمات کے صلہ میں تعریفی سند سے نوازا۔

ڈاکٹر طاہر بشیر طاہر نے کہا کہ پیر محمد مقصود مدنی پاکستان اور عالمی سطح پر دین اسلام کو عام کرنے اور آقائے کائنات کے امن بارے پیغام کو پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں جو کہ قابل ستائش ہےمئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے پیر آبو احمد محمد مقصود مدنی کی دین انسانیت اور آقائے کائنات کے امن کا پیغام عام کرنے کی خدمات کو کمیونٹی کے لیے سرمایہ حیات قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!