انٹرنیشنل نعت کونسل شعبہ خواتین برطانیہ کی صدر رضیہ چوہدری کی جانب سے سماجی و مذہبی شخصیت رضوان نصیر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرضیافت کا اہتمام

0

مانچسٹر (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) انٹرنیشنل نعت کونسل شعبہ خواتین برطانیہ کی صدر ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت رضیہ چوہدری کی جانب سے سماجی و مذہبی شخصیت رضوان نصیر کو پہلی دفعہ عمرہ کی بابرکت سعادت حاصل کرنے کے بعد برطانیہ آمد پر مقامی ریسٹورنٹ میں ضیافت کا اہتمام کیا۔

تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ جب سے وہ انٹرنیشنل نعت کونسل کے باقاعدہ رکن بنے ہیں انکی زندگی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور مذہب کی جانب رحجان بڑھ گیا اور نعت خوانی کی محافل کا تواتر سے انعقاد کروایا اور اب عمرہ کی بابرکت سعادت نصیب ہوئی ،میں انٹرنیشنل نعت کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عزت افزائی کی اور روحانیت سے بھرپور ملن کا اہتمام کیا ۔

ملک عمران خلیل نے کہا کہ انٹرنیشنل نعت کونسل برطانیہ بھر میں ازسرِنو تنظیم سازی کر رہی ہے اور آنے والے وقت میں ہم دین اسلام کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے، اللّٰہ تعالیٰ ہمیں حق و سچ کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انٹرنیشنل نعت کونسل برطانیہ شعبہ خواتین نارتھ ویسٹ کی صدر نے بھی رضوان نصیر اور خاندان کے دیگر افراد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔انٹرنیشنل نعت کونسل برطانیہ شعبہ خواتین کی صدر رضیہ چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کی روحانی محفل رضوان نصیر اور اہل خانہ کے لیے سجائی گئی جو کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس برطانیہ آئے ۔

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ جس بھی اہل ایمان کو ابھی تک عمرہ کی سعادت نصیب نہیں ہوئی انہیں بابرکت سعادت حاصل کرنے کے وسائل و توفیق عطا فرمائے، آمین۔ انٹرنیشنل نعت کونسل برطانیہ شعبہ خواتین کا آقائے کائنات سے دلی والہانہ لگاؤ ہماری نئی نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!