ادارہ نور الاسلام برطانیہ کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ اولڈہم میں دعوت وارث عالم نواز کی روح پرور و ایمان افروز محفل کا انعقاد

0

ادارہ نور الاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ادارہ نور الاسلام برطانیہ کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ اولڈہم میں دعوت وارث عالم نواز کی روح پرور و ایمان افروز محفل کا انعقاد ۔ ادارہ نور الاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت ۔روحانی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بابرکت سعادت قاری راجہ محمد اسحاق کو نصیب ہوا ۔

آقائے کائنات پرگلہائے عقیدت کے پھول حاجی محمد اشفاق وارثی مدنی ،خلیفہ حاجی عبد القیوم مدنی ، حاجی لعل قربان حسین مدنی نے پیش کیے جبکہ حاجی نذیر احمد وارثی نے پنجتن پاک کی شان میں منقبت پیش کی۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ اللّٰہ کے ولیوں کو نہ خوف ہوتا ہے اور نہ کوئی غم ۔ ولی وہ ہے جسکے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں سنت رسول ہو گی۔ولی وہ ہوتا ہے جسکا ہر لمحہ اللّٰہ تعالیٰ کی یاد میں گزرتا ہے ۔

حضرت وارث شاہ نے بیان فرمایا تھا جو بھی مرید پانچ وقت کی نماز ادا نہ کرے وہ ہماری بیعت سے فارغ ہے، پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے سختی سے تلقین کی کہ خود بھی نماز ادا کرو اور اپنی نوجوان نسل کو بھی اسکی تلقین کرو ۔حاجی محمد اشفاق وارثی نے کہا کہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا دلی شکریہ جنہوں نے آج اپنے آستانہ عالیہ پر پیر حضرت وارث شاہ کی محفل کا انعقاد کیا تمام مہمانوں کا شکریہ جنہوں نے محفل میں شرکت کی ۔

خلیفہ حاجی ذیشان احمد نے کہا کہ ایسی روحانی محفل کا انعقاد تواتر سے ہونا چاہیے جس سے ہمارے ایمان کی تازگی ہوتی ہے محفل میں شرکت پر اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتا ہوں ۔پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ کے باہمی اتحاد و اتفاق اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔

روحانی محفل کی رونق کو دوبالا کرنے کے لیے چوہدری اکبر نہاڑی ، حاجی محمد یونس ،حاجی گلاب دین ، محمد رضا مدنی،حافظ واجد علی،محمد ایوبی مدنی ، خلیفہ ذیشان احمد ،نامور صحافتی شخصیات چوہدری محمد اسحاق ، چوہدری محمد عارف پندھیر ، سکندر ، عمران چویدری،خلیفہ نواز علی ،خلیفہ خاص محمد ندیم ارشاد ،محمد قدیم مدنی، امجد حسین ،خلیفہ چوہدری مطلوب حسین ،شاہد ڈاکٹر شہباز حسین مدنی و دیگر کی شرکت۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ کو مسالک سے بالاتر ہو کر دین اسلام کے ساتھ مذہب سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور کہا کہ پیر حضرت وارث شاہ نے بھی اپنی حیات میں اسی بات کا درس دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!