مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) تعلیم بالغاں کو فروغ دینے میں پیش پیش سکالرز سکول سسٹم مانچسٹر کیمپس میں زیر تعلیم طالب علموں نے مختلف شعبہ جات میں اپنی تعیلم سرگرمیوں بارے آگاہی دینے بارے تقریب کا انعقاد کیا ۔
سکالرز سکول سسٹم مانچسٹر کیمپس کے انچارج ثاقب ایوب ،ہیلتھ اینڈ سوشل کئیر کی لیکچرار نادیہ جبیں کے علاوہ طلبا و طالبات آسے امروف، کرسٹی بلیک ،سما سمایو،اناماریہ،ایلن و دیگر کی شرکت ۔
سکالرز سکول سسٹم مانچسٹر کیمپس کے انچارج ثاقب ایوب نے کہا کہ طالبعلموں کے گروہ نے سخت محنت و جستجو کر کے اس مقام پر پہنچے ہمارے ماہرین تعلیم کے میدان میں انکی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔
ہمیں امید ہے وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے کمیونٹی کی خدمت کریں گے،مانچسٹر کیمپس میں تعینات لیکچرار نادیہ عنبرین نے کہا کہ وہ طالبعلوں کی تعلیم سرگرمیوں سے بے حد متاثر ہیں اور ہم اس طرح کی مذید تقریبات کا انعقاد تواتر سے کریں گے،آسے امروف نے کہا کہ وہ ہیلتھ اینڈ سوشل کئیر میں زیر تعلیم ہیں اور ہم نے اس موضوع پر بارے تفصیلی بات چیت کی۔
کرسٹی بلیک نے کہا کہ وہ دماغی امراض بارے اکوپیشنل ہیلتھ میں اپنا پوسٹر پیش کرنے کے لیے آئیہیں ،سماسمایو نے بھی تعلیمی سرگرمیوں بارے آگاہی دی۔اناماریہ نے کہا کہ وہ اپنے گروپ کی طرف سے ہیلتھ اینڈ سوشل کئیر میں کی گئی تحقیق بارے بتایا ۔
ایلن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان بچوں بارے جن کو سیکھنے کی معذوری ہوتی ہے اس بارے تحقیق کر کے اسے سب کے سامنے پیش کیا ،تعلیم بالغاں کو فروغ دینے میں سکالرز سکول سسٹم کا کردار مثالی اور قابل رشک ہے۔