ویانا:علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور محمدمحسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

0

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر اور پاک سینٹر مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور محمدمحسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب پاک سینٹرمسجد المدینہ ویانا میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں قرآن خوانی ،حمدباری تعالیٰ ،نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، اس موقع پر مسلم اسکالرز نے مختصر اظہار خیال بھی کیا،اس تقریب میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی نمائندگی تھی۔

بالخصوص آسٹریا میں مقیم تمام مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے سابق صدور ،میڈیکل یونیورسٹی ویانا کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ مصر کے پروفیسر ڈاکٹر عزت آواد، یوروپین مسلم یوتھ ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ ترکی کے ترکش تنظیم ملی گورش ویانا کے جنرل سیکرٹری کےعلاوہ پاکستانی اسلامی مراکز مسجد بلال ، مسجد ابراہیم، ادارتہ المصطفیٰ ،منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا، دعوت اسلامی، العصر اسلامک سینٹر اور امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا کے انتظامی نمائندگان کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں پاک فیملیز ایسوسی ایشن ،کشمیر کلچر سوسائٹی، ای یو پاک فرینڈ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔

ختم شریف اور دعائے خیر امام مسجد قاری محمد شبیر بلوچ نے کروائی جس میں بلوچ صاحبان کے مرحوم والدین، حاضرین شرکا، اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

بعدازاں روزہ افطار کرایا گیا،آخر میں علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!