برطانوی پارلیمنٹ افضل خان و دیگر ساتھیوں کی محنت سے اسلاموفوبیا بارے حتمی پالیسی مرتب ہو گی، قونصل جنرل طارق وزیر خان

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) اسلاموفوبیا بارے برطانوی حکومت کی جانب سے ایک کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جو چھ ماہ کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کر کے حکومت کو دے گا، اسکے بعد حکومت اسلاموفوبیا بارے حتمی پالیسی اختیار کر کے اسے قانونی شکل دے گی۔

اس بارے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر میں پاکستانی مسلمان کمیونٹی کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔

برطانیہ کے علاو ہ سطح پر اسلاموفوبیا بارے مختلف رائے پائی جاتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان و دیگر ساتھیوں کی محنت سے اب اسلاموفوبیا بارے حتمی پالیسی مرتب ہو گی ،برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی کو زیادہ تر مسائل مذہب کی وجہ سے آ رہے ہیں تو اب کمیونٹی کو بھی اس بارے سوچنا ہو گا ۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ و ترکیہ کے لیے برطانوی حکومت کے مشیر افضل خان نے کہا کہ ہم پچھلے تیرہ برسوں سے کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کے دوران اسلاموفوبیا بارے حکومتی سطح پر حکمت عملی اپنانے بارے دباؤ ڈالتے رہے۔

انہوں نے اس بارے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہم ہماری حکومت کی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رائنر کی کاوشوں سے اس پر پیش رفت ہوئی ہے اور جب اس پر حتمی قانون سازی ہو گی تو تمام تنظیمیں اس سے راہنمائی لے سکیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!