بیجنگ (ویب ڈیسک) پاکستانی وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی ظفرالدین محمود نے کہا ہے کہ ایک غیر یقینی دنیا میں، آپ چین پر اعتماد کر سکتے ہیں ۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس کے دوران چینی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس نے بیرونی دنیا کو اس جملے کے بارے میں مزید واضح انداز میں بتایا ۔ڈیڑھ گھنٹے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اہم ممالک کے تعلقات، علاقائی ہاٹ اسپاٹس، انٹرنیشنل گورننس اور دیگر پہلوؤں پر گفتگو کی۔
کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں سے بھری اس دنیا میں، چین ایک قیمتی اور” مستقل عنصر” ہے جو دنیا میں یقین کا باعث ہے،چین پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہا ہے اور عالمی امن کے لئے کوشش کرتا رہا ہے۔بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی کے پیش نظر، چین اپنے کھلے پن کو وسعت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ آج جدیدیت کے چینی راستے نے زیادہ ممالک کی جانب سے پذیرائی حاصل کی ہے ۔
یہ سب چین کی جانب سے استحکام کے لئے فراہم کردہ قوت ہے۔سال 2025 میں فاشسٹ مخالف عالمی جنگ میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی اسیویں سالگرہ ہے۔ اس نازک موڑ پر چین نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ بین الاقوامی انصاف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور طاقت اور بالادستی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کو جنگل کے قانون اور سانحات سے بچنے کے لئے ، چین کی کوششوں اور عزم میں تسلسل رہا ہے ۔