اولڈہم:ممتاز سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمد امین مدنی جٹ کی جانب سے والدہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے روحانی محفل و افطار کا اہتمام

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) ممتاز سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمد امین مدنی جٹ نے والدہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے بلال جامع مسجد کلارکس فیلڈ اولڈہم میں روحانی محفل و افطار کا اہتمام کیا۔ ادارہ نور الاسلام فیصل آباد و انٹرنیشنل کی بانی حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی ، مولانا طاہر بغدادی، مفتی محمد اعظم کی خصوصی شرکت ۔

نقابت کے مولانا طاہر بغدادی نے کی۔ تلاوت کلام کا شرف حافظ ذیشان سیالوی کو نصیب ہوا۔ آقائے کائنات کی بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول حاجی عبد القیوم مدنی نے نچھاور کیے ۔ ماں کی شان کلام الحاج محمد اشفاق وارثی مدنی نے سنا کر محفل میں وجدانی کیفیت طاری کر دی ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ والدین کا ادب کرنے والوں کو حج نصیب ہوتا ہے ۔

انکا مذید کہنا تھا کوئی ولی ،قطب ، غوث ہو والدین سے گستاخی سے سب غرق ہو جاتا ہے۔ماں باپ چاہے صالحین ہوں یہ نہ انکا ادب و احترام لازم ہے جب روز محشر میں نفسہ نفسی ہو گئی تو حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی پیاری شہزادی حضرت فاطمۃ الزہرہ سترہ ہزار حوروں کے چھنڈ کے اندر تشریف لائیں تو حکم ہو گا سر جھکا کے نظریں نیچے کر لیں آقائے کائنات کی شہزادی تشریف لا رہی ہیں۔

سیدہ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے آپؐ سے پوچھا عورت پہ سب سے زیادہ حق کس کا ہے تو کہا اسکے خاوند کا اور سوال کیا مرد پر کس کا حق ہے تو فرمایا اس پر اسکی ماں کا حق ہے انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ اپنے والدین کی اطاعت و فرمانبرداری میں ہی زندگی و آخرت سنور سکتی ہے ۔

مفتی محمد اعظم نے کہا اللّٰہ تعالیٰ نے نماز میں کتنی ہماری مدد فرمائ کہ رب جعلنی پڑھ کر کہ اے اللہ میری میرے والدین اور اہل ایمان کی مغفرت فرما اور اسکے آخر میں سلام پھیرتے ہیں ۔ میزبان چوہدری محمد آمین مدنی جٹ نے محفل میں شریک تمام اہل ایمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔علمائے دین نے اہل ایمان کو زندگی و آخرت سنوارنے کے لیے والدین کا ادب و احترام اور انکی خدمت کا درس دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!