نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں یوم پاکستان کے حوالہ سے خصوصی تقریب ،پروفیسر عبد القدوس اور مولانا قاری خادم حسین چشتی کی خصوصی شرکت
اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں یوم پاکستان کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاد ،پروفیسر عبد القدوس ، جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی کی خصوصی شرکت ۔
پروفیسر عبد القدوس کا کہنا تھا کہ قرارداد پاکستان سے ہماری سمت اور رخ کا تعین ہوا تھا اور اسکے بعد قائد اعظم نے مسلم لیگ کی قیادت میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مشکل ادوار سے گزرا لیکن پاکستان مسلمان دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے پورے عالم اسلام کی قیادت پاکستان کر سکتا ہے۔ دعاہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو قائم و دائم رکھے۔
مولانا قاری خادم حسین چشتی نے کہا کہ ہماری دعا ہے پاکستان شاد و آباد رہے ،عالم اقوام و اسلام میں اسکا جھنڈا ہمیشہ بلند رہے ۔
تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی پاکستان کی سلامتی ترقی استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مادر وطن سے محبت و الفت کا جذبہ تارکین وطن کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو پاکستان کی سمت درست کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔